رسائی کے لنکس

فرانس: ٹرک اور بس کے تصادم میں کم ازکم 42 افراد ہلاک


بتایا جاتا ہے کہ اس بس پر سوار افراد قرب و جوار کے علاقوں سے تھے جو کہ ایک سیاحتی مقام کی طرف جا رہے تھے، بس میں سوار افراد میں اکثریت عمر رسیدہ لوگوں کی تھی۔

فرانس میں ایک ٹرک اور بس کے تصادم میں کم ازکم 42 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

جمعہ کو مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ ملک کے جنوبی شہر بخدو کے قریب پیش آیا۔

حکام کے بقول ہلاکتوں کی اتنی بڑی تعداد کی وجہ بظاہر تصادم کے بعد بس میں لگنے والی آگ تھی۔

درجنوں امدادی کارکنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر اپنی سرگرمیاں شروع کیں اور لاشوں اور زخموں کو اسپتال منتقل کیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بس پر تقریباً 50 افراد سوار تھے جن میں اکثریت عمر رسیدہ افراد کی تھی۔

یونان کے دورے پر ایتھنز میں موجود فرانسیسی صدر فرانسواں اولاں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے متعلقہ محکموں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

ادھر فرانسیسی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام افراد فرانسیسی شہری ہی معلوم ہوتے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بعض افراد بس کی کھڑکیاں توڑ کر بچ نکلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس بس پر سوار افراد قرب و جوار کے علاقوں سے تھے جو کہ ایک سیاحتی مقام کی طرف جا رہے تھے۔

تاحال اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

XS
SM
MD
LG