رسائی کے لنکس

فرانس: ملامتوں کے مجوزہ قانون کے خلاف مظاہرے میں جھڑپیں


فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ پائلٹس کی ہڑتال کے باعث 20 فیصد مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملازمتوں کے لیے مجوزہ اصلاحاتی قانون کے خلاف ہونے والا مظاہرہ پرتشدد صورت اختیار کر گیا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حکام نے پولیس اور نقاب پوش مظاہرین میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد 21 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس نے احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا۔

فرانس میں ملازمین سے متعلق قوانین میں اصلاحات زیر غور ہیں جن میں مالک کو پرانے ملازمین کو فارغ اور نیا ملازم رکھنے کو قدرے آسان بنایا جا رہا ہے جب کہ اوقات کار میں بھی ردوبدل بھی تجویز کی جا رہی ہے۔

ادھر ایئرفرانس کے پائلٹ کام کے لیے بہتر ماحول بنانے کا مطالبہ لیے اپنی ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس باعث 20 فیصد مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

صدر فرانسواں اولاند کی حکومت کو توقع ہے کہ مجوزہ قانون سے اقتصادیات میں بہتری اور ملازمتوں کے مواقع تیز ہو سکیں گے، لیکن ملازموں کی یونینز اسے محنت کشوں کے بنیادی حقوق کے لیے خطرہ تصور کر رہے ہیں۔

یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب دنیا بھر کی توجہ فرانس میں ہونے والی یورو کپ فٹبال چیمپیئن شپ پر ہے۔

XS
SM
MD
LG