رسائی کے لنکس

ایفل ٹاور کی روشنیاں بحال، سیاحوں کو شہر آنے کی اجازت


جونہی شام کے سایے بڑھے، ایفل ٹاور کو سُرخ، سفید و نیلے رنگ سے سجا دیا گیا، جو فرانس کے سہ رنگی پرچم کے رنگ ہیں، اور ساتھ ہی پیرس کے نصب العین ’پانی میں پھینکے گئے ہیں، لیکن ڈوبے نہیں‘۔۔ جس سے مراد ایسے لازوال شہر کے ہیں جو لہروں کی نذر ہوا ہے، لیکن ابھی ڈوبا نہیں

ایک زوردار علامتی اقدام کے طور پر، دو دِن کی بندش کے بعد پیر کے روز فرانس کے ایفل ٹاور، لورے میوزئم اور پیرس کے دیگر سیاحتی مقامات کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔


جونہی شام کے سایے بڑھے، ایفل ٹاور کو سُرخ، سفید و نیلے رنگ سے سجا دیا گیا، جو فرانس کے سہ رنگی پرچم کے رنگ ہیں، اور ساتھ ہی پیرس کے نصب العین ’پانی میں پھینکے گئے ہیں، لیکن ڈوبے نہیں‘۔۔ جس سے مراد ایسے لازوال شہر کے ہیں جو لہروں کی نذر ہوا ہے، لیکن ابھی ڈوبا نہیں۔

منگل اور بدھ کو بھی ایفل ٹاور کو نیلے، سفید اور سرخ رنگوں میں روشن کیا جائے گا۔

فرانس کے دارالحکومت میں، ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، جو جمعے کے روز چلنے والی گولیوں کے نشانات کے قریب ہاتھوں میں ہاتھ دے کر، کھڑے تھے، ایسے میں جب بچے اسکولوں سے واپس آرہے تھے، اور شہر کے حکام نے عہد کیا کہ وہ جلد از جلد شہر کی رونقیں بحال کر دیں گے۔

پیرس کے قتل عام کا سیاحت پر اثر پڑا ہے، جب کہ پیرس دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں کے ہوٹل مالک، سیاحتی کرتا دھرتا اور صنعت سے وابستہ دیگر طبقوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں زیادہ دِنوں تک کمی واقع نہیں ہوگی۔

پیرس کا ’ڈزنی لینڈ‘ منگل تک بند رہے گا۔ اِسی طرح، دوسرے سیاحتی مقامات بھی بند کر دیے گئے تھے۔ اِس بات کا فیصلہ داعش کے مربوط حملوں کے نتیجے میں کیا گیا تھا، جس میں کم از کم 129 افراد ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG