رسائی کے لنکس

پیرس: کھیلوں کے مقابلے، ہنگامی حالت میں دو ماہ کی توسیع


فائل
فائل

ملک میں نومبر سے ہنگامی صورتِ حال نافذ ہے، جب پیرس کے بار، کیفے، فٹبال اسٹیڈیم اور میوزک ہال میں ہونے والےمربوط دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے

کھیلوں کے آئندہ مقابلوں کے پیشِ نظر فرانسیسی پارلیمان نے ملک میں دو ماہ کے لیے ہنگامی حالت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ملک میں نومبر سے ہنگامی صورتِ حال نافذ ہے، جب پیرس کے بار، کیفے، فٹبال اسٹیڈیم اور میوزک ہال میں ہونے والےمربوط دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فرانس کی حکومت کے خفیہ ادارے کے سربراہ، پیٹرک کیلویئر نے گذشتہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا تھا کہ ’’فرانس وہ ملک ہے جسے داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں سے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ اور ہمیں پتا ہے کہ داعش نئے حملوں کی منصوبہ سازی کر رہا ہے‘‘۔

کیلویئر نے کہا کہ ڈر اس بات کا ہے کہ دہشت گرد نئے قسم کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اور یہ اُن علاقوں میں ہو سکتے ہیں جہاں بڑا مجمع ہو، ’’تاکہ خوف کی فضا پیدا کی جاسکے‘‘۔

دس جون سے 10 جولائی کے درمیان فرانس کے 10 شہروں میں ’یورو 2016ء فٹبال ٹورنامنٹ‘ متوقع ہیں، جس میں 20 لاکھ شائقین شرکت کریں گے۔

دو جولائی سے 24 جولائی تک ’ٹور ڈی سائکلنگ ریس‘ منعقد ہوگی، جس میں توقع ہے کہ لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم منوئل وال نے فرانسیسی ریڈیو نیٹ ورک، ’آر ٹی ایل‘ کو بتایا کہ ’’کھیلوں اور ثقافتی میلوں کی یہ تقریبات نہ منعقد کرانے کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم دہشت گرد حربوں سے خوفزدہ ہوگئے ہیں‘‘۔

XS
SM
MD
LG