رسائی کے لنکس

فرانس میں اسلاموفوبیا کے خلاف مسلمانوں کا مارچ

پیرس میں اسلامو فوبیا کے خلاف ریلی کا ایک منظر۔ 10 نومبر 2019
پیرس میں اسلامو فوبیا کے خلاف ریلی کا ایک منظر۔ 10 نومبر 2019

فرانس کے شہر پیرس سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی ہزاروں افراد نے یورپ میں مسلمان آبادیوں کو اسلامو فوبیا کے تحت ہدف بنائے جانے کے واقعات کے خلاف مارچ کیا۔

وائس آف امریکہ کے لیے پیرس سے لیزا برائنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے ان مارچز میں بارش کے باوجود مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ایک شہری محمد نے جو اپنی بہن خدیجہ کے ساتھ اس مارچ میں شریک تھے، بتایا کہ مسلمانوں کو شدت پسند رویوں کا سامنا رہتا ہے۔

’’ہم پوری طرح اس معاشرے میں خود کو ضم محسوس کرتے ہیں لیکن ہمیں شدت پسندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ نوکری کے لیے انٹرویو سے لے کر کسی بھی فرانسیسی روایتی عمل کا حصہ بننے تک، ہر جگہ اپنا نام تبدیل کر لو۔‘‘

آئی ایف او پی کی ایک نئی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر دس میں سے چار مسلمان سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ مذہب کی وجہ سے تفریق روا رکھی جاتی ہے۔

ایک اور سروے کے مطابق 60 فی صد ایسے افراد جن سے سوالات کیے گئے، سمجھتے ہیں کہ اسلام فرانسیسی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔

فرانس میں اسلاموفوبیا کے خلاف مسلمانوں کا مارچ

وائس آف امریکہ کے لیے پیرس سے لیزا برائنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مارچز کے دوران بارش بھی ہوئی۔ لیکن اس کے باوجود مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مارچ میں شرکت کی۔

1/14

وائس آف امریکہ کے لیے پیرس سے لیزا برائنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مارچز کے دوران بارش بھی ہوئی۔ لیکن اس کے باوجود مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مارچ میں شرکت کی۔

فرانس میں مسلمانوں پر حملے کوئی نئی بات نہیں، حالیہ دنوں میں بھی یکے بعد دیگرے مسلمانوں پر حملوں کے کچھ واقعات پیش آئے ہیں، جس کے باعث مقامی مسلمانوں نے اس مارچ کا اہتمام کیا ہے۔

2/14

فرانس میں مسلمانوں پر حملے کوئی نئی بات نہیں، حالیہ دنوں میں بھی یکے بعد دیگرے مسلمانوں پر حملوں کے کچھ واقعات پیش آئے ہیں، جس کے باعث مقامی مسلمانوں نے اس مارچ کا اہتمام کیا ہے۔

گزشتہ ماہ دو مسلمان شہری گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان پر یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا تھا جب وہ فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک مسجد سے باہر آ رہے تھے۔

3/14

گزشتہ ماہ دو مسلمان شہری گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان پر یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا تھا جب وہ فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک مسجد سے باہر آ رہے تھے۔

فرانس کے ایک تحقیقی ادارے 'آئی ایف او پی' کی ایک نئی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر دس میں سے چار مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ مذہب کی وجہ سے تفریق روا رکھی جاتی ہے۔

4/14

فرانس کے ایک تحقیقی ادارے 'آئی ایف او پی' کی ایک نئی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر دس میں سے چار مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ مذہب کی وجہ سے تفریق روا رکھی جاتی ہے۔

ایک شہری محمد نے جو اپنی بہن خدیجہ کے ساتھ اس مارچ میں شریک تھے، بتایا کہ مسلمانوں کو اکثر شدت پسند رویوں کا سامنا رہتا ہے۔

5/14

ایک شہری محمد نے جو اپنی بہن خدیجہ کے ساتھ اس مارچ میں شریک تھے، بتایا کہ مسلمانوں کو اکثر شدت پسند رویوں کا سامنا رہتا ہے۔

محمد نے کہا کہ ’’ہم پوری طرح اس معاشرے میں خود کو ضم محسوس کرتے ہیں۔ لیکن ہمیں شدت پسندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ نوکری کے لیے انٹرویو سے لے کر کسی بھی فرانسیسی روایتی عمل کا حصہ بننے تک، ہر جگہ اپنا نام تبدیل کر لو۔‘‘

6/14

فرانس کی قدامت پسند سینیٹ نے ایک بل میں ترمیم منظور کی ہے۔ جس کے تحت مسلمان خواتین کو نقاب کے ساتھ اپنے بچوں کے اسکول کے بیرونی دوروں میں ساتھ جانے سے روکا گیا ہے۔

7/14

فرانس کی قدامت پسند سینیٹ نے ایک بل میں ترمیم منظور کی ہے۔ جس کے تحت مسلمان خواتین کو نقاب کے ساتھ اپنے بچوں کے اسکول کے بیرونی دوروں میں ساتھ جانے سے روکا گیا ہے۔

فرانس میں اس مارچ کو متنازع خیال کیا جارہا ہے۔ مارچ کے بعض منتظمین کا تعلق بنیاد پرستی سے جوڑا جا رہا ہے جب کہ بائیں بازو کے متعدد سیاست دانوں نے اس احتجاج میں شامل ہونے کی مخالفت کی ہے۔

8/14

فرانس میں اس مارچ کو متنازع خیال کیا جارہا ہے۔ مارچ کے بعض منتظمین کا تعلق بنیاد پرستی سے جوڑا جا رہا ہے جب کہ بائیں بازو کے متعدد سیاست دانوں نے اس احتجاج میں شامل ہونے کی مخالفت کی ہے۔

مارچ میں شریک ایک شخص نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا ہے جس پر درج ہے کہ "امتیازی رویوں کو شکست دیں اور ہمیں شہری تسلیم کریں۔"
9/14 مارچ میں شریک ایک شخص نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا ہے جس پر درج ہے کہ "امتیازی رویوں کو شکست دیں اور ہمیں شہری تسلیم کریں۔"
پیرس میں ہونے والے مارچ میں بیشتر مظاہرین نے فرانس کے پرچم اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں۔
10/14 پیرس میں ہونے والے مارچ میں بیشتر مظاہرین نے فرانس کے پرچم اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں۔
اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔
11/14 اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔
دو خواتین اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ میں شریک ہیں جن میں سے ایک کے پلے کارڈ پر "اسلاموفوبیا کے خلاف ہم سب ایک ہیں" درج ہے جب کہ دوسری خاتون کے پلے کارڈ پر لکھا ہے "تمہارا سیکولرازم، ہماری آزادی۔"
12/14 دو خواتین اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ میں شریک ہیں جن میں سے ایک کے پلے کارڈ پر "اسلاموفوبیا کے خلاف ہم سب ایک ہیں" درج ہے جب کہ دوسری خاتون کے پلے کارڈ پر لکھا ہے "تمہارا سیکولرازم، ہماری آزادی۔"

مارچ میں شریک ایک خاتون نے فرانس کے پرچم کے رنگوں سے مطابقت رکھتا لباس پہنا ہوا ہے۔

13/14

مارچ میں شریک ایک خاتون نے فرانس کے پرچم کے رنگوں سے مطابقت رکھتا لباس پہنا ہوا ہے۔

پیرس میں ہونے والے مارچ میں مظاہرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
14/14 پیرس میں ہونے والے مارچ میں مظاہرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
Previous slide
Next slide

فرانس میں مسلمانوں پر حملے کوئی نئی بات نہیں رہی۔ حالیہ دنوں میں یکے بعد دیگرے ایسے واقعات کے سبب ہی مسلمانوں نے اس مارچ کا اہتمام کیا ہے۔

گزشتہ ماہ دو مسلمان شہری گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان پر یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب وہ فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک مسجد سے باہر آ رہے تھے۔

فرانس کی قدامت پسند سینیٹ نے ایک بل میں ترمیم منظور کی ہے۔ جس کے تحت مسلمان خواتین کو نقاب کے ساتھ اپنے بچوں کے اسکول کے بیرونی دوروں میں ساتھ جانے سے روکا گیا ہے۔

فرانس میں اس مارچ کو متنازع خیال کیا جارہا ہے۔ مارچ کے بعض منتظمین کا تعلق بنیاد پرستی سے جوڑا جاتا ہے۔ بائیں بازو کے متعدد سیاست دانوں نے اس احتجاج میں شامل ہونے کی مخالفت کی ہے۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG