رسائی کے لنکس

logo-print

فرانس کے صدر مارچ میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے


صدر نکولا سارکوزی

فرانس کے صدر نکولا سارکوزی 30 مارچ کو وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گِبز نے کہا ہے کہ دونوں لیڈرافغانستان، پاکستان، ایران ، مشرقِ مسطیٰ میں قیامِ امن کی کوششوں اور یورپ میں سلامتی کے معاملات میں تعاون جیسے حکمت عملی سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر غور کریں گے۔وہ رات کے ایک نجی کھانے پر بھی یکجا ہوں گے۔

گِبز نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ فرانس دنیا بھر میں امن، سلامتی اور خوش حالی کو فروغ دینے کی مشترکہ کوششوں میں امریکہ کا ایک انتہائى قیمتی شراکت دار اور اتحادی ہے۔

XS
SM
MD
LG