رسائی کے لنکس

logo-print

اعصام اور بوپنا نے پیرس ماسٹرز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا


اعصام اور بوپنا نے پیرس ماسٹرز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا نے اے ٹی پی پيرس ماسٹرز کا ڈبلز ٹائٹل جيت ليا ہے۔

اتوار کو پیرس میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں اعصام الحق اور روہن بوپنا نے فرانس کے جولين بينيتو اور نکولاس مہوت کو شکست دی۔

انھوں نے پہلا سیٹ 6-2 سے اپنے نام کیا جب کہ دوسرے سیٹ میں بینیتو اور مہوت نے کچھ بہتر کارکردگی دکھائی تاہم پاک بھارت جوڑی نے یہ سیٹ بھی6-4 سے جیت لیا۔

فائنل میچ 65 منٹ تک جاری رہا۔ يہ رواں سيزن ميں اعصام اور بوپنا کا تيسرا ڈبلز ٹائٹل تھا۔

XS
SM
MD
LG