رسائی کے لنکس

قطر اور عرب ہمسائے سفارتی تعطل حل کریں: فرانس


قطر نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کا خواہاں ہے، لیکن وہ اپنے حق حاکمیت سے پیچھے نہیں ہٹے گا

فرانس کے وزیر خارجہ نے قطر اور اُس کے عرب ہمسایوں کے درمیان تعلقات میں بگاڑ کے بارے میں اظہارِ تشویش کرتے ہوئے، دونوں فریق سے کہا ہے کہ وہ اس سفارتی تعطل کے خاتمے کا کوئی طریقہ کار تلاش کریں۔


دوحہ میں ہفتے کے روز اپنے قطری ہم منصب، شیخ محمد بن عبد الرحمٰن الثانی کے ساتھ بات چیت کے بعد، ژاں اسلے دراں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کی۔


ملکوں کا ایک گروپ جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر شامل ہیں دوحہ پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا ہے، اور اُنھوں نےجون کے اوائل میں سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد قطر کو 13 نکات پر مبنی مطالبات کی ایک فہرست پیش کی تھی۔


قطر نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کا خواہاں ہے، لیکن وہ اپنے حق حاکمیت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔


امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے اس ہفتے کے اوائل میں خطے کا دورہ کیا، لیکن تعطل کے حل میں بظاہر معمولی پیش رفت کے بعد واپس وطن آئے۔

XS
SM
MD
LG