رسائی کے لنکس

فرانس نے یوراگوئے کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالي


فرانس اور یوراگوئے کے درمیان میچ کا ایک منظر ، 6 جولائی 2018
فرانس اور یوراگوئے کے درمیان میچ کا ایک منظر ، 6 جولائی 2018

ورلڈ کپ مقابلوں یوراگوئے کے خلاف فرانس کی یہ پہلی جیت ہے۔  1966ء میں یوراگوئے نے فرانس نے دو۔ایک سے شکست دی تھی جبکہ 2002ء اور 2010ء میں میچز بغیر کسی گول کے برابر رہے تھے۔

فٹ بال ورلڈ کپ 2018ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں یوراگوئے کے لوئس سواریز کا جادو نہ چلا سکا۔ فرانس نے دو۔صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالي۔

فرانس کے رافیل واران نے پہلے ہاف کے 40 ویں منٹ میں شاندار ہیڈر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک۔صفر کی برتری دلائی۔ فرانس کی طرف سے رافیل کایہ مجموعی طور پر تیسرا گول ہے اور تمام گول ہیڈر کے ذریعے کئے گئے۔

ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد یوراگوئے کے کھلاڑیوں نے برتری ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہ ملی اور پہلا ہاف فرانس کی سبقت پر ختم ہوا۔

یوراگوئے نے کھیل کے 59ویں منٹ ایک ساتھ دو تبدیلیاں کیں۔ کرستھیان اسٹوانی کی جگہ گومیز گونزالیز اور روڈریگو بینٹانکر کی جگہ کرسٹیان روڈریگز کو میدان میں اُتارا۔

61ویں منٹ میں فرانس کے اسٹار مڈفیلڈرانٹونی گریزمین کی طاقتور کک حریف ٹیم کے گول کیپر کے ہاتھوں سے لگتی ہوئی گول میں چلی گئی جس کے نتیجے میں فرانس کی برتری دو۔صفر ہوگئی۔

ورلڈ کپ اور یورپین چیمپئن شپ جیسے بڑے مقابلوں کے آخری چھ ناک آؤٹ میچز میں گریزمین کا یہ ساتواں گول ہے۔

گول کیپر کی غلطی سے ہونے والے اس گول کے باعث ٹیم کے حوصلے مزید پست ہو گئے۔ یوراگوئے کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کی کوششیں جاری رکھیں لیکن کوئی بھی موو گول میں تبدیل نہ ہو سکی اور فرانس نے میچ دو۔صفر سے جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ یوروگوائے کا ورلڈ کپ میں سفریہیں تمام ہوا۔

ورلڈ کپ مقابلوں یوراگوئے کے خلاف فرانس کی یہ پہلی جیت ہے۔ 1966ء میں یوراگوئے نے فرانس کو دو۔ایک سے شکست دی تھی جبکہ 2002ء اور 2010ء میں میچز بغیر کسی گول کے برابر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG