رسائی کے لنکس

فرانس کے معروف مصنف کی خودکشی


 نوٹرے ڈیم چرچ
نوٹرے ڈیم چرچ

ڈموینک وینر نے حال ہی میں اپنے بلاگ میں فرانس میں ہم جنسوں کی شادی سے متعلق قانون کی منظوری اور افریقی امیگریشن سے متعلق قوانین پر آواز بلند کی تھی۔

فرانس میں حکام نے بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے مصنف نے ایک چرچ کے سامنے خودکشی کر لی ہے۔

حکام کے مطابق 78 سالہ ڈموینک وینر نے ایک خط نوٹرے ڈیم چرچ میں رکھنے کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی اور اُس وقت چرچ میں لگ بھگ 1500 افراد موجود تھے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خط میں کیا لکھا گیا تھا۔

لیکن اُنھوں نے حال ہی میں اپنے بلاگ میں فرانس میں ہم جنسوں کی شادی سے متعلق قانون کی منظوری اور افریقی امیگریشن سے متعلق قوانین پر آواز بلند کی تھی۔

ڈومینک الجزائر میں جنگ کے دوران فرانسیسی فوج میں شامل تھے اور ’خفیہ آرمڈ آرگنائزیش‘ کے ممبر تھے۔ یہ پیرا ملٹری گروپ فرانس سے الجزائر کی علیحدگی کا مخالف تھا۔

اُنھوں نے جس چرچ کے باہر خودکشی کی اس کا شمار پیرس میں واقع اُن مقامات میں ہوتا ہے جہاں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG