نائجیریا کے شہر چیبوک سے دو سال قبل اغوا کی جانے والی درجنوں طالبات میں سے مزید 21 کو رہا کروانے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
نائیجریا: بازیاب ہونے والی طالبات گھروں میں پہنچ گئیں

1
نائجیریا کے شہر چیبوک سے اغوا کی جانے والی درجنوں طالبات میں سے مزید 21 کو رہا کروانے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

2
ان لڑکیوں کو شدت پسند جنگجو گروپ بوکو حرام نے اغوا کیا تھا۔

3
نائیجیریا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں کی رہائی حکومت اور بوکو حرام کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

4
رہا ہونے والی لڑکیوں کے اہل خانہ ان سے ملنے کے بعد خوش ہو رہے ہیں۔