رسائی کے لنکس

پیرس: فرانسیسی خاتون ایران سے رہائی کے بعد پیرس پہنچ گئیں


24 سالہ کلوتل دی ریس اتوار کی سہ پہر فرانسی دارالحکومت پہنچیں اور اس کے بعد انہوںنےصدر نکولا سرکوزی سے ملاقات کی۔ انہوں نے صدر اور دوسرے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا کہ ان سب سے ان کی رہائی کے لیے بڑی کوششیں کیں۔

ریس کی رہائی ان کے وکیل کی جانب سے ایرانی حکام کو تقریباً تین لاکھ ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے کچھ ہی دیر بعد عمل میں آئی ۔

ریس کو پچھلے سال تہران حکومت کے خلاف، ہزاروں ایرانیوں پر مشتمل حزب اختلاف کے مظاہروں کی تصویریں، تقسیم کرنے پر گرفتار کیا گیاتھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنے عہدے پر موجود صدر محمود احمدی نژاد کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے صدراتی انتخابات میں مبینہ طورپر جعل سازی کی گئی تھی۔

ریس پر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں 10 سال قید اور جرمانے کی سزائی دی گئی۔

ان کی رہائی اس کے چند روزکے بعد ہوئی جب ایک فرانسیسی عدالت نے ، ایک الگ مقدمے میں، امریکی حکومت کی یہ درخواست مسترد کردی کہ تہران کو ممنوعہ ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی امریکی پابندی کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پرایک ایرانی انجنیئر کو امریکہ کے حوالے کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG