رسائی کے لنکس

فرانسیسی اداکار نے روسی شہریت حاصل کرلی


جیرالڈ دپاردو
جیرالڈ دپاردو

فرانسیسی وزیر اعظم ژان مارک اروٹ نے جیرالڈ دپاردو کے ملک چھوڑنے کے اقدام کو ’افسوس ناک‘ قرار دیا ہے

فرانس میں عائد کیے جانے والے اضافی ٹیکسوں سے بچنے کی غرض سے، فرانسیسی اداکار جیرالڈ دپاردو ہفتے کے روز روس کے بحیرہ اسود میں واقع سوچی کے صحت افزا مقام پہنچے جہاں وہ صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کرکے روسی شہریت حاصل کرلیں گے۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں مسٹر پیوٹن نے دپاردو کو شہریت دینےکا اعلان کیا تھا جِس سے قبل اِس اداکار نے فرانس کے نئے کروڑپتیوں پر 75فی صد کی شرح سے لاگو کی گئی اضافی ٹیکس پر اپنی برہمی کا اظہار کیا تھا۔

روس میں سارے ٹیکس دہندگان 13فی صد کی شرح سے مساوی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

دپاردو نے حالیہ دِنوں کے دوران اِس امید کے ساتھ بیلجئم میں ملکیت خریدی تھی کہ فرانس کا اضافی ٹیکس دینے سے بچ جائیں گے۔

’گرین کارڈ‘ اور ’سرینو ڈی برجراک‘ جیسی فلموں میں اُن کی اداکاری کو روس میں بہت پسند کیا جاتا ہے، جب کہ اُنھوں نے وہاں کے چند ٹیلی ویژن کمرشلز میں بھی کام کیا ہے۔

فرانسیسی وزیر اعظم ژان مارک اروٹ نے دپاردو کی طرف سے ملک چھوڑنے کے اقدام کو ’افسوس ناک‘ قرار دیا ہے، جس پر دپاردو نے روس اور روسی ثقافت کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
XS
SM
MD
LG