رسائی کے لنکس

قدیم ترین انسانی کھوپڑی چوری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس میں ماہر رکازیات (قدیم حیاتیات کے ماہر) کاکہنا ہے کہ چوروں نے قبل ازتاریخ کے ایک انسان کی کھوپڑی کا نمونہ چرا لیا ہے جو کہ یورپ میں دریافت ہونے والی قدیم ترین انسانی باقیات میں سے تھا۔

ماہر رکازیات ٹونی شیویلیئر کے مطابق یہ واقعہ فرانس کی اس غار میں پیش آیا جہاں ان باقیات پر ماہرین تحقیق میں مصروف تھے۔ انھوں نے بتایا کہ تقریباً پانچ لاکھ 60ہزار سال پرانے ایک ریچھ کی باقیات کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کا ایک دانت بھی غائب ہے۔

قبل از تاریخ کے انسان کی یہ باقیات تقریباً ساڑھے چار لاکھ سال پرانی ہیں جو جنوبی فرانس میں 1971ء میں دریافت ہوئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG