رسائی کے لنکس

فرانس اورعراق کے نیوی رابطے بحال


32 سال میں پہلی بار اس ہفتے فرانسیسی بحریہ کا ایک جہاز ایک عراقی بندر گاہ پر لنگر انداز ہوا۔

یہ بحری جہاز منگل کے روز عراقی بندر گاہ ام قاسم پر پہنچا ۔ اس دورے کامقصد عراق اور فرانس کے درمیان بحریہ کے رابطوں کی دوبارہ بحالی کی کوشش ہے۔

فرانسیسی عہدے داروں نے کہا ہے کہ وہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیے ہیں جیسا کہ ماضی میں ان دونوں ملکوں کے درمیان موجودتھے۔

عراقی بحریہ ابھی بہت چھوٹی ہے ۔ اس کے عملے کی تعداد صرف دوہزار ہے اوراس کے پاس محض نو تیزرفتار کشتیاں ہیں ، جن سے ساحلی علاقوں کی گشت کا کام لیا جارہاہے۔

عراقی عہدے داروں نے فرانسیسی بحریہ کے جہاز کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئےدونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان تعاون بڑھنے کی ضرورت پر زوردیا۔

XS
SM
MD
LG