رسائی کے لنکس

ہیلی کاپٹر حادثے میں فرانسیسی کھلاڑیوں سمیت دس ہلاک


جائے حادثہ کا ایک منظر
جائے حادثہ کا ایک منظر

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے ایک بیان میں ان اموات کو "شدید افسردگی" سے تعبیر کیا۔

ارجنٹائن میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں تین مشہور فرانسیسی کھلاڑیوں سمیت کم ازکم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایک ٹی وی رئلیٹی شو "ڈراپڈ" کی عکس بندی کی جارہی تھی کہ یہ آپس میں ٹکرا گئے۔

تصادم کے نتیجے میں دونوں ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ ہوگئے جس سے اس میں سوار تمام دس افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ سلسلہ کوہ انڈیز کے نزدیک صوبہ لا ریوخا میں پیش آیا۔

مرنے والوں میں اولمپکس کی تیراک کاملی موفا، اولمپکس باکسر ایلیکس واسٹائن اور کشتی رانی کی عالمی چیمپیئن فلورنس آرتھوڈ بھی شامل ہیں۔ یہ تینوں فرانسیسی شہری تھے۔

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے ایک بیان میں ان اموات کو "شدید افسردگی" سے تعبیر کیا۔

25 سالہ موفا نے 2012ء میں ہونے والے اولمپکس میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

28 سالہ واسٹائن 2008ء کے بیجنگ اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کر چکے تھے جب کہ فلورنس کا شمار دنیا کے بہترین کشتی رانوں میں ہوتا تھا۔

مرنے والوں میں آٹھ فرانسیسی شہری تھے جب کہ دونوں ہیلی کاپٹروں کے پائلٹوں کا تعلق ارجنٹائن سے تھا۔

XS
SM
MD
LG