رسائی کے لنکس

فرانسیسی قصبے کا آیت اللہ روح اللہ خمینی سے وابستگی کی علامت چھپانے کا فیصلہ

تہران میں 30 دسمبر 2009 کو یوم عاشور کے موقع پر اپوزیشن کے مظاہروں کے خلاف ر حکومت کے حامیوں کے احتجاج کے دوران ایک شخص اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کی تصویر اٹھائے ہوئے ہے
تہران میں 30 دسمبر 2009 کو یوم عاشور کے موقع پر اپوزیشن کے مظاہروں کے خلاف ر حکومت کے حامیوں کے احتجاج کے دوران ایک شخص اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کی تصویر اٹھائے ہوئے ہے

فرانس کے ایک قصبے نے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی سے اپنے مختصر تعلق کی نشاندہی کرنے والے ایک نشان کو عوام کی نظروں سے چھپانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ نشان، جس میں خمینی کی تصویر بھی شامل ہے، پیرس سے باہر، Neauphle-le-Chateau میں نجی ملکیت والی زمین پر نصب ہے، لیکن یہ سڑک سے نظر آتا ہے۔

ایران واپس آنے سے پہلے خمینی نے 1978 کے آخر اور 1979 کے اوائل میں کئی ماہ وہاں قیام کیا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی 30-31 مارچ 1979 کو ایک ریفرنڈم کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جس میں ایران کے 'اسلامی جمہوریہ' بننے کے لیے ان کے مطالبے کو منظور کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی 30-31 مارچ 1979 کو ایک ریفرنڈم کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جس میں ایران کے 'اسلامی جمہوریہ' بننے کے لیے ان کے مطالبے کو منظور کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو

ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کی وجہ سے ہونے والے حالیہ مظاہروں کے درمیان، 40 گروپوں کے ایک اتحاد نے شہر ی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خمینی سےاس قصبے کے تعلق کی علامتیں دور کرے، جن میں سڑک پر سے دکھائی دینے والے اس نشان (سائین) کو چھپانا بھی شامل ہے۔

ایران کے حالیہ مظاہرے ماضی سے کتنے مختلف ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:22 0:00

انٹرنیشنل ویمنز لاء لیگ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا ہےکہ اس کے نمائندوں نے بدھ کو قصبے کی میئر ایلزبتھ سینڈجیوی سے ملاقات کی تاکہ ان کی درخواستوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ایجنسی فرانس پریس نے اطلاع دی ہے کہ میئر ایلزبتھ سینڈجیوی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس نشان کو غالبأ فٹ پاتھ پر ایک بڑا پینل نصب کرکے، نظروں سے اوجھل کر دیا جائے گا۔

یہ رپورٹ ایجنسی فرانس پریس کی معلومات پر مبنی ہے۔

XS
SM
MD
LG