رسائی کے لنکس

شمال مشرقی شام میں 'دولت اسلامیہ' کے ٹھکانوں پر بمباری: رپورٹ


رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے اگرچہ تنظیم کے اندازے کے مطابق گزشتہ تین فضائی کارروائیوں میں 140 انتہاپسند اور 13 عام شہری ہلاک ہوئے۔

شامی حزبِ اختلاف کی حامی تنظیم 'سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے دو ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فضائی کاروائیاں اتحادی فورسز نے کی ہیں جن کی قیادت امریکہ کر رہا ہے۔

'سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس ' کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فضائی کارروائیاں دیر الزور صوبے میں دو مقامات پر جمعرات کی رات اور جمعہ کو علی الصبح کی گئیں۔

برطانیہ میں قائم تنظم کا کہنا ہے کہ بظاہر ان فضائی کارروائیوں کا نشانہ تیل کی تنصیبات تھیں اور 'دولت اسلامیہ' کے ایک کمانڈ مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے اگرچہ تنظیم کے اندازے کے مطابق گزشتہ تین فضائی کارروائیوں میں 140 انتہاپسند اور 13 عام شہری ہلاک ہوئے۔

امریکہ اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ کئی روز سے شام میں 'دولت اسلامیہ' کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے۔

امریکی وزرات دفاع نے جمعرات کو کہا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت نے شمالی شام میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے میں مدد کی جو جنگجوؤں کے قبضے میں ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی آپریشن کی نگرانی کرنے والی امریکی سنڑل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں تیل کی چھوٹی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جن سے جنگجو روزانہ بیس لاکھ ڈالر کا تیل حاصل کرتے ہیں۔

توقع ہے کہ برطانیہ بھی اس مہم میں شامل ہو سکتا ہے اگر اس کی پارلیمان جمعہ کو اس کی منظور ی دیتی ہے۔

XS
SM
MD
LG