رسائی کے لنکس

فلبرائٹ اسکالرشپ پروگرام پر سیمینار


فائل
فائل

فلبرائٹ پروگرام کے تحت امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طالب علموں کے لیے9 فروری سے ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں ایک سمینار منعقدہو رہا ہے

فلبرائٹ پروگرام کے تحت، امریکی محکمہٴ خارجہ کا بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز (ECA) امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طالب علموں کے لیے9 فروری سے ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں ایک سمینار منعقد کرا رہا ہے۔

سمینار میں 80ممالک سے تعلق رکھنے والے فرسٹ ایئر کے140 فلبرائٹ فارین اسٹوڈنٹس شریک ہوں گے، جو امریکہ کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اس سال موسم بہار کے دوران ملک بھر میں کُل نو سمینار منعقد ہوں گے جِن کا عنوان ہوگا: “U.S. Politics and Elections: Democracy in Action.”

فلبرائٹ پروگرام کے تحت، سال 2011ء کے دوران پاکستان سے 122طالب علم اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکہ آئے، جن میں سے90ماسٹرز کی سطح کی تعلیم اور 32پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے تھے، جِن میں سے 37خواتین تھیں۔

تعلیم کے میدان میں امریکہ کے پاکستان کےدرمیان باہمی تعاون کا ایک طویل المدتی سمجھوتا موجود ہے، اسی سلسلے میں پاکستان سے ہرسال طالب علم کی کافی تعداد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکہ آتی ہے۔

XS
SM
MD
LG