رسائی کے لنکس

حکومتیں اپنا بجٹ خسارہ کم کریں: جی-20 کانفرنس


stephan harper
stephan harper

کینیڈا کے وزیرا عظم سٹیفن ہارپر نے، جو ٹورانٹو میں گروپ-20 سربراہ کانفرنس کی میزبانی کررہے ہیں، کہا ہے کہ مملکتیں اپنے اقتصادی امدادی پروگراموں عمل درآمد ، بڑھتے ہوئے بجٹ خساروں سے نمٹنے کے ہنگامی منصوبوں کے ساتھ کریں۔

گروپ -20 کے کئی ملکوں نے 2008ء کے مالیاتی بحران کے بعد اپنی معیشتوں کی بحالی کے امدادی پروگراموں کے لیے قرضے لیے تھے۔ وزیر اعظم ہارپر اور کانفرنس میں شریک کئی دوسرے راہنماؤں کا کہناہے کہ امدادی منصوبےوقت کی ضرورت تھے لیکن اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بجٹ خسارے کو 2013 ء تک نصف تک کم کیا جانا چاہیے۔

مسٹر ہارپر دنیا کے امیر اور ترقی یافتہ ملکوں کے سربراہ اجلاس کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر تقریر کررہے تھے۔کانفرنس کا مقصد عالمی معیثت کی مدد کے طریقوں پر غور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مالیاتی نظام کی اصلاحات اور ملکی مصنوعات کے تحفظ کے قانون کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں بےروزگاری کی بلند سطح پر قابو پانے اور دنیا سے غربت کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیئں۔

XS
SM
MD
LG