جرمنی کے شہر ہیم برگ میں دنیا کے 20 بڑی معاشی طاقتوں کی نمائندہ تنظیم 'جی-20' کا سربراہی اجلاس جمعے کو شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس کے موقع پر یورپ بھر سے سرمایہ دارانہ نظام کے ہزاروں مخالفین اور سماجی کارکن احتجاج کے لیے ہیم برگ میں جمع ہیں جہاں ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
'جی-20' سربراہ اجلاس کے موقع پر احتجاج
5
متوقع مظاہرین میں پر تشدد احتجاج کے لیے مشہور بائیں بازو کے نظریات کے حامل مختلف یورپی گروپوں کے آٹھ ہزار ارکان بھی شامل ہیں
6
'جی-20' سربراہ اجلاس کی سکیورٹی اور اس موقع پر شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر سے طلب کیے گئے جرمن پولیس کے 20 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں
7
مظاہرین نے جمعرات کی شام ہیم برگ کی تاریخی مچھلی مارکیٹ سے جلوس نکالا۔ اس جلوس کو "ویلکم ٹو ہیل" یعنی "دوزخ میں خوش آمدید" کا عنوان دیا گیا تھا
8
مظاہرین نے کئی مقامات پر توڑ پھوڑ بھی کی اور بعض گاڑیوں اور دکانوں کو نذرِ آتش کردیا