رسائی کے لنکس

G8اجلاس: دہشت گردی کے خاتمےکے لیے کینیڈا کی تجویز پر غور ہوگا: ذرائع


G8اجلاس: دہشت گردی کے خاتمےکے لیے کینیڈا کی تجویز پر غور ہوگا: ذرائع
G8اجلاس: دہشت گردی کے خاتمےکے لیے کینیڈا کی تجویز پر غور ہوگا: ذرائع

گروپ آف 20 کی دو روزہ سربراہ کانفرنس 25جون کو ٹورنٹو میں شروع ہو رہی ہے۔

کانفرنس میں بہت سے بین الاقوامی امور پر بحث کے علاوہ کینیڈین حکومت کی اِس تجویز پر بھی غور کیا جائے گا جِس میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں خوشحالی لانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنا چاہیئے، جِن کی تکمیل کے لیے عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارے کو قرضے فراہم کرنے چاہئیں۔

‘ کینیڈین اِنی شیٹو’ نام کی اِس تجویز کا پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے۔ ساتھ ہی، پاکستان کا مؤقف یہ ہے کہ وہ پہلے ہی قرضے کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، لہٰذا G8کے ممالک کو چاہیئے کہ وہ خود اِن منصوبوں کی تکمیل پر مطلوبہ رقم خرچ کرے۔

ٹورنٹو میں مقیم پاکستان کے قونصل جنرل صاحبزادہ اے خان نے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے کینیڈاکی تجویز اور پاکستان کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ G8کو یہ کام کرنا چاہیئے نہ کہ عالمی بینک یا آئی ایم ایف کو یہ کہے کہ وہ پاکستان کو قرضہ دے۔ ایسی صورت میں، اُن کے بقول، پاکستان مزید قرضوں کے دباؤتلے آجائے گا۔

واضح رہے کہ ٹورنٹو میں G8سربراہ اجلاس کے علاوہ G8کی کانفرنس بھی منعقد ہو رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG