رسائی کے لنکس

پیوٹن 'جی-8' سربراہ اجلاس میں نہیں جائیں گے


پیوٹن اور مدویدیف
پیوٹن اور مدویدیف

ترجمان وائٹ ہاؤس کے بقول امریکی حکام صدر پیوٹن کے عذر کو سمجھتے ہیں جن کی رواں ہفتے دارالحکومت ماسکو میں موجودگی ضروری ہے جہاں وہ اپنی نئی کابینہ تشکیل دیں گے

روس کے نومنتخب صدر ولادی میر پیوٹن نےآئندہ ہفتے کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے 'جی-8' سربراہی اجلاس میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیا ہے جب کہ وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اس اطلاع سے کوئی مایوسی نہیں ہوئی ہے۔

وہائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے جمعرات کو اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ روسی صدر کی جانب سے اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ اجلاس کے میزبان صدر براک اوباما کی توہین نہیں ہے ۔

ترجمان کے بقول امریکی حکام صدر پیوٹن کے عذر کو سمجھتے ہیں جن کی رواں ہفتے دارالحکومت ماسکو میں موجودگی ضروری ہے جہاں وہ اپنی نئی کابینہ تشکیل دیں گے۔

حکام کے مطابق دنیا کے آٹھ بڑے معاشی ممالک کے سربراہی اجلاس میں روسی صدر کی نمائندگی ان کے وزیرِاعظم دمیتری میدویدیف کریں گے۔

وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روسی اور امریکی صدور نے آئندہ ماہ میکسیکو میں ہونے والے 'جی-20' کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پہ اتفاق کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG