رسائی کے لنکس

نائجیریاکو کئى ملکوں میں تقسیم کردینا چاہئے: قذافی


نائجیریاکو کئى ملکوں میں تقسیم کردینا چاہئے: قذافی
نائجیریاکو کئى ملکوں میں تقسیم کردینا چاہئے: قذافی

لیبیا کے لیڈر معمّر قذافی نے تجویز پیش کی ہے کہ نائجیریا میں تشدد کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے افریقہ میں سب سے بڑی آبادی والے اس ملک کو سابق یوگوسلاویہ کی مانند نسلی اور مذہبی خطوط پر کئى ملکوں میں نقسیم کردینا چاہئیے۔

انہوں نے پیر کے روز اس تجویز سے پہلے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ نائجیریا میں فرقہ وارانہ تشدّد کو روکنے کے لیے اُس ملک کو مسلمانوں اور عیسائیوں کے دو الگ الگ ملکوں میں تقسیم کردینا چاہئیے۔

اس بیان کے بعد نائجیریا نے طرابلس سے اپنے سفیر کو واپس بُلا لیا تھا اور کہا تھا کہ بیان ناقابلِ قبول ہے اور ایک ایسے لیڈر کو یہ بیان زیب نہیں دیتا جو افریقی اتحاد کا پرچار کرتا ہو۔

مسٹر قذافی نے پیر کے روز اس کا جواب دیتے ہوئے نائجیریا کو تقسیم کرنے کے بارے میں نہ صرف اپنی پہلی تجویز کو دہرایا بلکہ اس بار انہوں نے اُس ملک کو کئى آزاد ملکوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کردی۔

انہوں نے نائجیریا کا موازنہ سابق یوگوسلاویہ سے کیا جو سوویت یونین کے خاتمے کے بعد کئى آزاد ملکوں میں تقسیم ہوگیا ۔

مسٹر قذافی نے کہا ہے کہ زمین اور وسائل کی کسی بھی تقسیم کو خوں ریزی کی بجائے سمجھوتوں کے ذریعے عمل میں آنا چاہئیے۔

XS
SM
MD
LG