رسائی کے لنکس

گیلپ سروے: اوباما اور ہیلری امریکہ کی ’پسندیدہ‘ شخصیات


فائل
فائل

پوپ فرینسس اور ایک اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ فہرست میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر؛ جب کہ پاکستانی سرگرم کارکن، ملالہ یوسف زئی اور کاروباری خاتون اوپرا وِنفری، خواتین میں تیسرے نمبر پر رہیں، جن کے لیے پسندیدگی، بالترتیب، پانچ اور چار فی صد بتائی گئی ہے

رائے عامہ کا جائزہ لینے والی تنظیم، ’گیلپ‘ نے بتایا ہے کہ صدر براک اوباما اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن امریکہ کے، ’سب سے زیادہ سراہے جانے والے‘، مرد اور خاتون کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔

گیلپ کے مطابق، 17 فی صد امریکیوں نے اوباما کو بہت ہی معروف قرار دیا ہے، جب کہ ہیلری کلنٹن کے بارے میں 13 فی صد لوگوں کی یہی رائے ہے۔

ہیلری کلنٹن اِسی فہرست میں اب تک 20 بار صف ِاول پر رہی ہیں، جب کہ لگاتار چودہویں مرتبہ سرفہرست ہیں؛ جب کہ فہرست میں اوباما کا آٹھ بار نام آیا ہے۔

پوپ فرینسس اور دوسرے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ فہرست میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، جن کے لیے پانچ فی صد امریکیوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ سنہ 1988 سے 1990ء تک اور پھر سنہ 2011میں ٹرمپ 10 بار اس اعلیٰ درجے پر رہے ہیں۔
گیلپ نے ٹرمپ کی مقبولت کو ’حیران کُن حد تک نمایاں‘ قرار دیا ہے۔ ممکنہ طور پر وہ متعدد امریکیوں کے لیے ’بلند درجےکے مالک ہیں‘۔

ادھر، پاکستانی سرگرم کارکن، ملالہ یوسف زئی اور کاروباری خاتون اوپرا وِنفری، خواتین میں تیسرے نمبر پر رہیں، جن کے لیے پسندیدگی، بالترتیب، پانچ اور چار فی صد بتائی گئی ہے۔

گیلپ کے مطابق، ’عام طور پر امریکی عہدے پر فائز صدر کو سب سے زیادہ معروف شخص‘ کا درجہ دیتے ہیں، اِس لیے، گیلپ عہدے پر فائز صدر کو آٹھواں درجہ دیے جانے والے معاملے کو محدود خیال کرتے ہیں۔

ماضی میں ڈوائیٹ ڈی آئزن ہاور وہ شخص تھے جنھوں نے آٹھ سال عہدے پر رہتے ہوئے اتنی ہی بار مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ گیلپ کے مطابق، آئزن ہاور نے سنہ 1950، 1967 اور 1968 میں فہرست میں اعلیٰ ترین مقام پر رہے، جب اُس وقت کے عہدے پر فائز صدر نہایت غیرمقبول تھے۔
آئزن ہاور نے سنہ 1952 میں یہ اعلیٰ درجہ حاصل کیا، جب وہ منتخب ہوئے، جس کے بعد وہ 12 بار معروف ترین شخص کے درجے پر رہے۔ اتنی بار کوئی دوسرا شخص پسندیدگی کے درجے پر نہیں رہا۔

ادھر، خواتین کی سطح پر، ہیلری کلنٹن پہلی خاتون ہیں جو اس فہرست میں 20 بار صف اول پر رہی ہیں۔ اُن سے پہلے، الینر روزویلٹ، دوسری خاتون تھیں جو ماضی میں 13 مرتبہ مقبولت کے اِسی درجے پر رہ چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG