رسائی کے لنکس

امریکی وزیردفاع کا دورہ کابل


امریکی وزیردفاع کا دورہ کابل
امریکی وزیردفاع کا دورہ کابل

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس غیر اعلانیہ دورے پر پیر کے روز کابل پہنچے ہیں جہاں اُنھیں طالبان جنگجوؤں کے خلاف امریکہ کی زیرقیادت غیر ملکی افواج کی کارروائیوں بالخصوص مارجہ کے علاقے میں ہونے والے ایک بڑے آپریشن پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

رابرٹ گیٹس نے متنبہ کیا ہے کہ ابھی کڑے دن آنے والے ہیں۔ وزیردفاع کو افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل سٹینلی میکرسٹل آئندہ آنے والے دنوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائیوں کے منصوبوں سے بھی آگا ہ کریں گے۔

گذشتہ روز افغان صدر حامد کرزئی نے مارجہ کا دورہ کیا ۔ امریکی ، برطانوی اور افغان سکیورٹی فورسز کے 15ہزار اہلکاروں نے حال ہی میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف یہاں ایک بھرپورکارروائی کرکے اس علاقے پر قبضہ کیا ہے۔ صدر کرزئی نے مارجہ کے دورے کے دوران 300 مقامی قبائلی عمائدین سے ایک مسجدمیں ملاقات کی اور اُنھیں ملک میں امن وامان کی بحالی اور تعمیر نوکے لیے حکومت کی کوششوں میں ہاتھ بٹانے کی اپیل کی۔

جنرل سٹینلی میکرسٹل بھی صدر کرزئی کے ہمراہ اس ملاقات میں شامل تھے تاہم اُنھوں نے کسی قسم کی گفتگو نہیں کی ۔

XS
SM
MD
LG