رسائی کے لنکس

ایران کے خلاف پابندیاں: خلیج کے ملک چین پردباؤ ڈالنےکےلیےتیار: رابرٹ گیٹس


امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں خلیج کے ملک بظاہر ایران اور اُس کے جوہری پروگرام کے خلاف پابندیوں کی حمایت کے لیے چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔

گیٹس نے ابوظہبی میں نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعوی عرب یہ بات سمجھتے ہیں کہ ایران سے لاحق جوہری خطرے کو دور کرنے کے لیے تہران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اِس بارے میں ایک مفاہمت موجود ہے کہ ہمیں یہ کوشش کرنا ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے ایران کے ساتھ اقتصادی رابطے قائم ہیں۔ لیکن خلیج کے دوسرے ملکوں کی مانند اُسے بھی ایران کے جوہری پروگرام اور بلیسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں تشویش ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع ایک دِن پہلے سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد جمعرات کے روز متحدہ عرب امارات کے لیڈروں سے ملاقات کے بعد یہ بات کہی ہے۔

امریکہ اور اُس کے مغربی اتحادی ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG