رسائی کے لنکس

سیاسی معاملات پربات چیت کےلیے گیٹس کی عراق آمد


سیاسی معاملات پربات چیت کےلیے گیٹس کی عراق آمد
سیاسی معاملات پربات چیت کےلیے گیٹس کی عراق آمد

گذشتہ سال عراق کی پارلیمنٹ نے شیعہ قیادت میں مخلوط حکومت تشکیل دینے کی منظوری دی تھی جس میں نوری المالکی ہی وزیر اعظم رہیں گے۔ تاہم کابینہ کی تقریباً ایک تہائی عہدے یعنی 42میں سے13کو محض عبوری بنیاد پر پُر کیا گیا ہے

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس عراق پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عراقی رہنماؤں سےملک میں حکومت کے کلیدی عہدوں کو پُر کرنے پر بات چیت کریں گے۔

گیٹس بدھ کو عراق پہنچےجہاں توقع ہےکہ وہ عراقی عہدے داروں پر زور دیں گے کہ وہ وزیر ِ دفاع اور دیگر خالی عہدوں کے پُر کرنےکو یقینی بنائیں، جب کہ امریکہ چاہتا ہے کہ اِسی سال کے اواخر میں فوج کے انخلا کے کام کو مکمل کیا جائے۔

گذشتہ سال عراق کی پارلیمنٹ نے شیعہ قیادت میں مخلوط حکومت تشکیل دینے کی منظوری دی تھی جس میں نوری المالکی ہی وزیر اعظم رہیں گے۔ تاہم کابینہ کی تقریباً ایک تہائی عہدے یعنی 42میں سے13کو محض عبوری بنیاد پر پُر کیا گیا ہے۔

گیٹس کا یہ بھی ارادہ ہے کہ وہ امریکی ملٹری کمانڈروں سے ملاقات کریں گے اور اپنے اِسی دورے میں وہ شمالی عراق بھی جائیں گے۔

وزیر دفاع سعودی عرب سےعراق پہنچے ہیں جہاں وہ بدھ کے روز شہنشاہ عبداللہ سے ملے جس میں اُنھوں نے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں رونما ہونے والی سیاسی بے چینی کی لہر پر بات چیت کی۔ دونوں نے ایران پراور اُس کی طرف سےعلاقائی صورتِ حال کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں کے بارے میں گفتگوکی۔

XS
SM
MD
LG