امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے مقصد سے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے پیر کے دن نئى دہلی روانہ ہورہے ہیں۔
وہ اس دو روزہ دورے میں وزیرِ اعظم من موہن سنگھ اور ملک کے خارجہ اور دفاع کے امور کے وزیروں کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
ان مذاکرات میں غالب امکان ہے کہ دہشت گردی کے انسداد سمیت ، امریکی اور بھارتی مسلح افواج کی مزید مل کر کام کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا بھی ذکر آئے گا۔
امریکی محمہ دفاع کے پریس سیکریٹری جیوف مورَیل نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ گیٹس بھارتی عہدے داروں کے ساتھ دو طرفہ تجارت پر بھی غور وخوض کریں گے۔
لیکن اُنہوں نے کہا ہے کہ اس دورے میں اسلحہ کی فروخت پر بہت زیادہ توجہ نہیں دی جائے گی۔