رسائی کے لنکس

جنرل جونز فرانس ، بیلجم اور بھارت کا دورہ کریں گے


جنرل جم جونز
جنرل جم جونز

قومی سلامتی کے مشیر جنرل جِم جونز11سے 16جولائی تک پیرس، برسلز اور نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔

اِس بات کا اعلان قومی سلامتی کے ترجمان مائیک ہیمر نے کیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں ترجمان نےکہا کہ جنرل جونز12سے 13جولائی تک پیرس اور برسلز میں افغانستان، مشرقِ وسطیٰ، عراق، ایران اورموسمِ خزاں میں لسبن میں ہونے والےنیٹو کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے بارے میں فرانسسی عہدے داروں، نیٹو کے سرسمٹری جنرل جنرل رسموسین اور دیگر اتحادیوں سے مشورے کریں گے۔

جنرل جونز، بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر شِو شنکر مینن کی دعوت پر 14سے 16جولائی تک بھارت کا دورہ کریں گے۔

نئی دہلی کے اپنے دورے میں جنرل جونز، قومی سلامتی کے مشیر مینن اور دوسرے اعلیٰ بھارتی عہدے داروں سے ملاقات میں کئی ایک امور پر بات چیت کریں گے جِس کا تعلق دونوں ملکوں کے درمیان فروغ پاتی ہوئی کلیدی اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے ہے، جس میں دہشت گردی کے انسداد کے لیے تعاون، علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور درآمد سے متعلق ضابطوں سے ہے۔

بھارت کے دورے میں جرنل جونز کو اِس بات کا بھی موقع ملے گا کہ وہ نومبر میں ہونے والےصدر اوباما کے دورے کو کامیاب بنانے کےحوالے سے تیاری کے کام پر نظر ڈال سکیں۔


XS
SM
MD
LG