رسائی کے لنکس

جرمن چانسلر قرنطینہ میں چلی گئیں، حکومتی امور گھر سے چلائیں گی


جرمن چانسلر اینگلا مرخیل، فائل فوٹو
جرمن چانسلر اینگلا مرخیل، فائل فوٹو

جرمن چانسلر اینگلا مرخیل نے کرونا وائرس سے متاثرہ اپنے ڈاکٹر کے ساتھ رابطے کے بعد رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں جانے یعنی خود کو دوسروں سے الگ تھلک رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ مز مرخیل کے جس ڈاکٹر نے انہیں دو دن قبل جمعے کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین دی تھی، ان کا اپنا کرونا ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا ہے۔

اینگلا مرخیل کو یہ خبر اس کے کچھ ہی دیر بعد پہنچا دی گئی جب وہ ملک بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت قوانین کے اطلاق کا اعلان کر چکی تھیں۔

اپنے ڈاکٹر کو کرونا لاحق ہونے کے بعد اور یہ سمجھتے ہوئے کہ وہ ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں رہی ہیں، اینگلا مرخیل نے خود کو الگ تھلگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن سربراہ کا قرنطینہ کی مدت کے دوران باقاعدگی کے ساتھ معائنہ کیا جاتا رہے گا اور وہ گھر سے ہی سربراہ حکومت کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہیں گی۔

XS
SM
MD
LG