رسائی کے لنکس

جرمنی: مزید پانچ سو فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان



جرمنی کی چانسلر آنگلا مرخیل نے کہا ہے کہ ان کا ملک مزید پانچ سو فوجی افغانستان بھیجے گا۔

انہوں نے منگل کے روز یہ بھی کہا ہے کہ برلن جرمن فوجیوں کی واپسی کی کوئی تاریخ طے نہیں کرے گا۔

انہوں نے یہ اعلان ایسے میں کیا ہے جب بین الاقوامی طاقتیں جمعرات کے روز لندن میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں جنگ سے تباہ حال افغانستان کے مستقبل کےبارے میں گفتگو کی تیاری کر رہی ہیں۔

گذشتہ ہفتے مز مرخیل نے کہا تھا کہ افغانستان میں اس وقت متعین جرمن فورسز ، افغان سکیورٹی فورسز کے تربیت کی رفتار میں تیزی لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت شمالی افغانستان میں ہوگی جہاں زیادہ تر جرمن فوجی تعینات ہیں اور صرف اس کی رفتار ہی تیز نہیں ہوگی بلکہ وہ مزید جامع بھی ہوگی۔

افغانستان میں جرمنی کے لگ بھگ 4300 فوجی متعین ہیں۔

XS
SM
MD
LG