رسائی کے لنکس

جرمنی : ہڑتال کی کال واپس، پروازوں کے معمول بحال


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جرمنی کی فضائی ٹریفک کنٹرولرز کی یونین نے اپنی ہڑتال کی کال واپسی لے لی ہے۔ یونین نے یہ فیصلہ حکام کی طرف سے اس آمادگی کے بعد کیا کہ وہ تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تنازعہ کے حل میں بطور ثالث کے کردار کے تیار ہیں۔

جرمنی کی ایک فضائی کمپنی لفتانزا نے کہا ہے کہ معمول کے مطابق اُس کی پروازیں جاری رہیں گی تاکہ ہڑتال کے تاثر کی نفی ہو سکے۔

اس سے قبل جرمنی کی ایک عدالت حکم کے بعد گزشتہ ہفتے بھی یونین کی طرف سے ہڑتال کی ایک اپیل پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔ یونین اگلے ایک سال کے لیے ایک معاہدے کا مطالبہ کر رہی ہے جس کے تحت اس کے چھ ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

XS
SM
MD
LG