رسائی کے لنکس

جرمنی: برلن ریلوے اسٹیشن سے آتش گیر بم برآمد


جرمنی: برلن ریلوے اسٹیشن سے آتش گیر بم برآمد
جرمنی: برلن ریلوے اسٹیشن سے آتش گیر بم برآمد

جرمنی میں حکام نے کہاہے کہ انہوں نے برلن میں واقع ریلوے کے اہم اسٹیشن کو آگ لگا کر نقصان پہنچانے کے حملے سے بچا لیا ہے۔ عہدے داروں نے بتایا کہ ریلوے اہل کاروں نے تباہی پھیلانے کی نیت سے نصب کیے جانے والے دھماکہ خیز مواد کا، اس کے پھٹنے سے پہلے کھوج لگا لیا۔

پیر کے روز وفاقی پولیس نے کہا کہ ریلوے کے اہل کاروں نے آتش گیر مواد سے بھری متعدد بوتلیں دریافت کیں جو ریلوے اسٹیشن کی مرکزی عمارت سے 200 میٹر سے بھی کم فاصلے پر ایک سرنگ میں فیوز کے ساتھ منسلک تھیں۔

اسی جیسی آتش گیر مواد سے بھری بوتلیں پیر کی صبح برلن کے مغربی حصے میں مشرقی شہر ہیمبرگ کو ملانے والی ایک تیز رفتار لنک کے ساتھ ملی تھیں۔

اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے ریلوے سروس عارضی طورپر بند ہوسکتی تھی اور مسافروں کو اپنی آمد روفت میں بڑے پیمانے پر تاخیر کا سامنا کرنا پڑسکتاتھا۔

بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم نے اس سے قبل کے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے ذریعے افغانستان میں جرمن فوجیوں کی تعیناتی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے۔

XS
SM
MD
LG