رسائی کے لنکس

فٹ بال ورلڈ کپ: جرمنی اور امریکہ 'ناک آؤٹ' مرحلے میں


جمعرات کو کھیلے جانے والے گروپ کے آخری میچز میں جرمنی نے امریکہ کو 0-1 جب کہ پرتگال نے گھانا کو 1-2 سے شکست دی۔

برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں 'گروپ-جی' سے جرمنی اور امریکہ نے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ گروپ کی دیگر دو ٹیمیں پرتگال اور گھانا مقابلے سے باہر ہوگئی ہیں۔

جمعرات کو کھیلے جانے والے گروپ کے آخری میچز میں جرمنی نے امریکہ کو 0-1 جب کہ پرتگال نے گھانا کو 1-2 سے شکست دی۔

لیکن اپنا میچ جیتنے کے باوجود پرتگال کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر امریکہ سے پیچھے ہونے کے سبب ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے جب کہ اپنا آخری گروپ میچ ہارنے کے باوجود امریکہ دوسرے مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

جمعرات کو امریکہ اور جرمنی کے درمیان ہونے والے میچ کا واحدگول تھامس میولر نے 55 ویں منٹ میں کیا۔ میچ کے دوران جرمن ٹیم اپنے حریفوں پر حاوی رہی اور امریکی کھلاڑیوں کو گول پوسٹ پر حملے کا بہت کم موقع ملا۔

سات پوائنٹس کے ساتھ 'گروپ-جی' کی سرِ فہرست ٹیم ہونے کی حیثیت سے جرمنی کا مقابلہ اگلے مرحلے میں 'گروپ-ایچ' کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا جو روس، الجزائر یا جنوبی کوریا میں سے کوئی ایک ہوسکتی ہے۔

امریکہ چار پوائنٹس کے ساتھ 'ناک آؤٹ' مرحلے میں پہنچنے والی 'گروپ –جی' کی دوسری ٹیم ہے جو 'گروپ – ایچ' کے فاتح کے مدِ مقابل آئے گی جو امید ہے کہ بیلجئم ہوگا۔

جمعرا ت کو ہونے والے دوسرے میچ میں پرتگال کا مقابلہ گھانا سے تھا جو 1-2 سے پرتگال کے نام رہا۔ لیکن میچ میں فتح کے باوجود پرتگال ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر امریکہ اور پرتگال چار، چار پوائنٹس کے ساتھ برابرہ ہیں لیکن امریکہ زیادہ گول اسکور کرنے کے باعث دوسرے مرحلے میں پہنچا ہے۔

امریکہ کی جگہ پرتگال کو دوسرے مرحلے میں پہنچنے کے لیے گھانا کے خلاف اپنا میچ زیادہ مارجن سے جیتنا تھا۔

XS
SM
MD
LG