رسائی کے لنکس

دوسری جنگ عظیم کا بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک


دوسری جنگ عظیم کا بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک
دوسری جنگ عظیم کا بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک


جرمنی میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی شہر گوئٹ ٹن جین میں دوسری جنگ عظیم میں گرایا جانے والا ایک بم ناکارہ بنائے جانے کے دوران پھٹ گیا جس سے تین ماہرین ہلاک اور ان کی مدد کرنے والے چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ منگل کورات گئے ایک زیر تعمیر اسٹیڈیم میں پیش آیا جہاں یہ 1,000 کلوگرام وزنی بم کھدائی کے دوران زمین کی سطح سے تقریباً سات میٹر نیچے دریافت ہوا تھا۔

1939ء سے 1945ء کے دوران لڑی گئی دوسری جنگ عظیم میں اتحادیوں کی جانب سے جرمنی پر شدید بمباری کی گئی تھی اور یہاں کسی بھی وجہ سے نا پھٹنے والے بموں کا ملنا ایک عام بات ہے۔

XS
SM
MD
LG