رسائی کے لنکس

جرمنی: مبینہ روسی جاسوسوں کے خلاف فردِ جرم جاری


جرمنی میں استغاثہ کے وکلا نے ان دو ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کردی ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ روس کے لیے جرمنی، یورپی یونین اور نیٹو کی جاسوسی کر رہے تھے۔

جرمنی میں استغاثہ کے وکلا نے ان دو ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کردی ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ روس کے لیے جرمنی، یورپی یونین اور نیٹو کی جاسوسی کر رہے تھے۔

وفاقی استغاثہ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے نام آندرے اور ہیدرون اے ہیں جن پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزمان گزشتہ 20 برسوں سے جرمنی میں مقیم تھے اور اپنے روسی عمل داروں کے ساتھ بذریعہ ریڈیو، انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع سے رابطے میں تھے۔

ملزمان کےخلاف جاری کی گئی فردِ جرم کے مطابق وہ 2008ء سے 2011ء کے درمیانی عرصے میں ہالینڈ کی وزارتِ خارجہ میں موجود ایک ایسے ذریعے سے بھی رابطے میں تھے جس نے انہیں یورپی یونین اور نیٹو کے معاملات سے متعلق فائلیں فراہم کی تھیں۔

گمان ظاہر کیا گیا ہے کہ ملزمان کو ان کی خدمات کے عوض سالانہ ایک لاکھ 25 ہزار ڈالرز تک معاوضہ ادا کیا جارہا تھا۔

دونوں ملزمان لاطینی امریکی نژاد ہیں جنہیں جرمن پولیس نے جاسوسی کے شبہ میں تقریباً ایک سال قبل گرفتار کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سوویت یونین کے زوال اور دیوارِ برلن کے انہدام سے قبل خود کو آسٹریا کا شہری ظاہر کرکے جرمنی میں داخل ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG