رسائی کے لنکس

آنگیلا مرخیل تیسری مرتبہ جرمن چانسلر منتخب


کامیابی کے بعد ایوان میں موجود قانون سازوں نے بھرپور تالیاں بچا کر آنگیلا مرخیل کو چانسلر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

آنگیلا مرخیل کو مسلسل تیسری مرتبہ جرمنی کی چانسلر منتخب کر لیا گیا ہے اور اب وہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کا ایک ’’بڑا اتحاد‘‘ بنانے کے لیے تیار ہیں۔

دو ماہ قبل عام انتخابات کے بعد منگل کو جرمن پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے مرخیل کو تیسری مرتبہ چانسلر منتخب کیا۔ آنگیلا مرخیل کے حق میں 462 جب کے مخالفت میں 15 ووٹ ڈالے گئے۔

کامیابی کے بعد ایوان میں موجود قانون سازوں نے بھرپور تالیاں بچا کر آنگیلا مرخیل کو چانسلر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

مرخیل کی کرسچین ڈیموکریٹک یونین پارٹی اور حزب مخالف کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان مشکل مذاکرات کے بعد حکمران اتحاد وجود میں آیا۔ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں آنگیلا مرخیل کی جماعت برتری حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی تھی۔

جرمنی میں نئے اتحاد سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ کہ کم از کم اجرت کے تعین کے علاوہ بینکوں سے متعلق پالیسی کو وضع کرے گا۔
XS
SM
MD
LG