رسائی کے لنکس

logo-print

جعل سازی پر جرمن وزیر دفاع مستعفی


مستعفی ہونے والے جرمن وزیردفاع

جرمنی کے وزیر دفاع نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لیے جمع کرائے گئے مکالے میں جعل سازی کے الزامات کے بعد منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ملکی سیاست میں نمایاں مقام رکھنے والے کارل تھیوڈو زو گوئٹنبرگ کا شمارچانسلر انگلا مرکل کے ہونہار ساتھیوں میں ہوتا تھا اور بعض اطلاعات کے مطابق وہ جرمنی کے آئندہ چانسلر منتخب ہوسکتے تھے۔

گوئٹنبرگ نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے2007ء میں جمع کرائے گئے اپنے اس مکالے میں ”فاش غلطیوں“ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا۔

بیروئتھ یونیورسٹی پہلے ہی ان کے ڈاکٹریٹ کا اعزاز منسوخ کرچکی ہے۔

وزیر دفاع پر استعفے کے لیے دباؤ میں اس وقت مزید بڑھ گیا جب تقریباً 1700صاحبان علم نے پیر کو چانسلر مرکل کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں اس عمل کو تدریسی شعبے کی تضحیک قرار دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG