رسائی کے لنکس

موسیقی کے میلے میں بھگڈر مچنے سے 18 ہلاک


جرمنی میں حکام نے کہا ہے کہ ہفتہ کو جدید موسیقی کے ایک میلے میں بھگڈر مچنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

امن کے فروغ کے لیے منایا جانے والا ”لَو پریڈ“ نامی سالانہ میلہ اس بار ڈو اِسبرگ شہر میں منعقد کیا گیا تھا ۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس میلے میں یورپ بھر سے 14 لاکھ افراد شریک ہوئے جن میں سے بیشتر کی عمر 18 سے 25 برس کے درمیان تھی۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کچھ افراد نے جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور ان میں سے کچھ کئی میٹرکی اونچائی سے گرنے کے باعث ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی۔

جرمنی کے صدر کرسٹین ولف اورچانسلر اینجل مارکل نے اس حادثے پر افسوس اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG