رسائی کے لنکس

logo-print

جرمنی میں فرینکفرٹ کے قریب مسافر گاڑی کے ایک حادثے میں تین افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔

آگ بجھانے کے محکمے کے ایک اہل کار نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح ایک تیز رفتار علاقائی مسافر گاڑی جس پر 35 افراد سوار تھے ریلوے کی کنسٹرکشن گاڑی سے ٹکرا گئی۔

عہدے دار نے بتایا کہ ٹکر کے بعد گاڑی پٹری سے اتر گئی اورکنسٹرکشن ٹرین کے انجن اور ایک کرین کو تقربیاً 500 میٹر تک گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے گئی۔

ہلاک ہونے والوں میں مسافر گاڑی کا کنڈکٹر بھی شامل ہے۔

حادثے کی وجوہات کا فوری طورپر علم نہیں ہوسکا۔

XS
SM
MD
LG