رسائی کے لنکس

فرینکفرٹ ایئرپورٹ فائرنگ: امریکی فضائیہ کےدو ایئرمین ہلاک


فرینکفرٹ ایرپورٹ کے باہر پولیس کرائم سین کا جائزہ لیتے ہوئے۔
فرینکفرٹ ایرپورٹ کے باہر پولیس کرائم سین کا جائزہ لیتے ہوئے۔

بدھ کےروز جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پرفائرنگ کےایک واقعے میں امریکی فضائیہ کے عملے کے دو افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی فضائی افواج نے بتایا ہے کہ دو ایرمین زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جرمن پولیس نےبتایا ہے کہ بدھ کےدِن فرینکفرٹ ایئرپورٹ پرایک مسلح شخص نے امریکی فوجی اہل کاروں پر فائرنگ کردی۔

امریکی ایئر فورس کےیورپ میں پبلک امور کے ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر، لیفٹیننٹ کرنل پامیلا ُکک نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اِس وقت فائرنگ کرنے والا شخص جرمن اہل کاروں کی حراست میں ہے اور توقع ہے کہ باقاعدہ تفتیش کی جائے گی۔
کُک نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایئرمین اپنی تعیناتی کےسفر پرروانہ ہو رہے تھے۔

امریکی صدر براک اوباما نے بتایا ہے کہ حملے پر اُنھیں صدمہ اور شدید دکھ ہوا ہے۔

کوسوو کے وزیرِ داخلہ بجرام رہیپی نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ اُنھیں جرمن پولیس نےبتایا ہےکہ مبینہ طور پرفائر کرنے والے شخص کا نام عارف اوکا ہے جو کوسوو کا شہری ہے اور اُن کا تعلق متروریکا نامی قصبے سے ہے۔

رہیپی نے اِس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوسوو کے اہل کار تفتیش کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ شوٹنگ دہشت گردی کا معاملہ ہے۔
رابرٹ پائنے فری پورٹ کے بین الاقوامی ترجمان ، مالک اور فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے آپریٹر ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اِس واقعے کے بعد جرمنی کے وفاقی اہل کار ایئرپورٹ کی سکیورٹی میں ضروری تبدیلیاں عمل میں لائیں گے۔

جرمن چانسلر آنگلا مرخیل نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا پتا چلانے کے لیے حکومت تمام ممکنہ اقدام کرے گی ۔

جرمنی میں امریکی فوج کے کئی ایک فوجی اڈے ہیں جِن میں فرینکفرٹ کے قریب ریمسٹائن ایئر بیس بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG