رسائی کے لنکس

سندھ، گدا گروں کی بستی میں منفرد فیملی فیسٹیول


بستی کی حالت زار کا انداز اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں کے بیشتر گھروں میں نہ تو چولہے موجود ہیں اور نہ ہی بیت الخلا، زندگی کی بنیادی چیزیں تو بہت دور کی بات ہے۔

کراچی سے کچھ دور سندھ کا ایک قصبہ ’مکلی‘ ہے جہاں کی بیشتر آبادی بنیادی ضروریاتی زندگی اور وسائل سے محروم ہے۔ اب اگر کوئی ایسی کسی بستی میں ’فیملی فیسٹیول‘ کا اہتمام کرے تو یقیناً یہ ایک بڑی خدمت ہوگی۔

بستی کی حالت زار کا انداز اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں کے بیشتر گھروں میں نہ تو چولہے ہیں اور نہ ہی بیت الخلا۔۔ زندگی کی بنیادی چیزیں تو بہت دور کی بات ہے۔

فیسٹیول کو مقامی زبان میں ”گھران جو میلو“ کا نام دیا گیا تھا۔۔۔ یعنی ’فیملی فیسٹول‘ جس کا مقصد "اپنی مدد آپ" کے اصولوں کے تحت بیت الخلا اور چولہوں کی تعمیر میں مدد دینا تھا۔

’ہیری ٹیج فاوٴنڈیشن‘ نے مکلی کے 50 گھرانوں کو ٹوائلٹ بنانے کے لیے امدادفراہم کی ہے۔ بیت الخلا امداد حاصل کرنے والے افراد خود تعمیر کر رہے ہیں جبکہ انہیں مخصوص طرز کے چولہے بنانے کی بھی تربیت دی جا رہی ہے۔

خود انحصاری یا اپنی مدد آپ کے مقصد کے تحت چلنے والے اس پروجیکٹ کو ہیرٹیج فاوٴنڈیشن کے ساتھ ساتھ ’اسٹارلنکس پی آر اینڈ ایونٹس‘ کا بھی تعاون حاصل ہے۔

’اسٹارلنکس‘ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ہیری ٹیج فاوٴنڈیشن کی ممبر شہناز رمزی نے وائس آف امریکہ کو مکلی کے دورے کے موقع پر بتایا کہ ان کے منصوبے سے گداگروں کی اس بستی کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچ رہا ہے۔ بہتر زندگی اور سہولت کے لیے یہ لوگ اپنے گھروں میں اب ٹوائلٹ اور چولہے تعمیر کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیت الخلا اور چولہے کی تعمیر اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے فیملی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں جانے پہچانے ٹی وی اسٹار ٹیپو شریف نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بستی والوں کو انٹرٹین کرنے کی غرض سے متعدد گانے گائے اوران پر پرفارمنس دی۔

ٹیپو شریف کے ساتھ ایک گٹارسٹ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اور مکلی گاوٴں والوں نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنے سامنے لائیو کسی شہری فنکار کو گاتے اور بجاتے ہوئے دیکھا اور سنا۔

لوگوں میں خود انحصاری اور اپنی مدد آپ کے جذبے کو بیدار کرنے اور لوگوں کو اس کام پر مائل کرنے والے گاوٴں کے نمائندہ افراد کے درمیان سرٹیفکٹ بھی تقسیم کئے گئے جبکہ فاوٴنڈیشن کی سی ای او یاسمین لاری نے گاوٴں کی سب سے بزرگ خاتون کو ایک کمرے کا گھر بھی تحفے میں دیا۔

XS
SM
MD
LG