رسائی کے لنکس

غلام علی نے شیو سینا کی مخالفت پر محفل موسیقی منسوخ کردی


منسوخی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام علی نے کہا کہ وہ کنسرٹ کی منسوخ پر غضے میں نہیں۔ البتہ، اس بات سے انہیں بہت دکھ پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت سے لگاوٴ رکھتے ہیں۔ لیکن، ایسے تنازعات لوگوں کے ’سُر‘ بگاڑ دیں گے، حالانکہ میں نے موسیقی کے ذریعے ہر جگہ محبت کا درس دیا ہے‘

غزل سرائی کی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان رکھنے والے سنگر غلام علی نے بھارتی سخت گیر جماعت شیو سینا کی مخالفت کے بعد ممبئی اور پونا میں 10 اور 11 اکتوبر کو ہونے والے اپنے کنسرٹس منسوخ کردیئے ہیں۔

شیو سینا نے ایک روز قبل مطالبہ کیا تھا کہ ’چونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، لہذا، ایسی صورتحال میں ہم پاکستان سے ثقافتی تعلقات نہیں رکھ سکتے۔ اس لئے غلام علی ممبئی اور پونا میں ہونے والی اپنی محفل موسیقی منسوخ کردیں ورنہ ان کی سخت مخالفت کی جائے گی۔‘

اس صورتحال میں ریاستی وزیر اعلیٰ دیویندر فیڈ ناویس نے نجی ٹی وی چینل ’ٹائمز ناوٴ‘ پر تبادلہٴخیال کے دوران غلام علی کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ غلام علی کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمے داری ریاستی حکومت کی ہے جسے وہ پوری کرے گی۔‘

غلام علی نے جمعہ کو ممبئی میں کنسرٹ کرنا تھا۔ تاہم، شیو سینا نے کہا ہے کہ سرحدی خلاف ورزیوں کے جاری رہتے ہم پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات نہیں رکھ سکتے۔

کنسرٹ کا نام ’ایک احساس‘ رکھا گیا تھا۔ انتظامیہ نے اسے منسوخ کرنے سے پہلے شیو سینا کے صدر اودے ٹھاکرے سے اس حوالے سے بات بھی کی تھی۔ کنسرٹ بھارتی غزل سنگر جگجیت سنگھ کی برسی پر ان کی یاد میں منعقد کیا جا رہا تھا۔

منسوخی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام علی نے کہا کہ وہ کنسرٹ کی منسوخ پر غضے میں نہیں، البتہ اس بات سے انہیں بہت دکھ پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت سے لگاوٴ رکھتے ہیں۔ لیکن، ایسے تنازعات لوگوں کے ’سُر‘ بگاڑ دیں گے، حالانکہ میں نے موسیقی کے ذریعے ہر جگہ محبت کادرس دیا ہے۔‘

XS
SM
MD
LG