رسائی کے لنکس

امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان


امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان
امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان

بدھ کے روز امریکی بازار حصص میں تین فی صد کی کمی واقع ہوئی جب کہ یورپی مالیاتی منڈیوں میں اس سے بھی زیادہ مندی دیکھنے میں آئی ۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں یہ کمی امریکی معیشت کی کمزور شرح افزائش اور یورپ میں جاری قرضوں کے بحران پر سرمایہ داروں کے خدشات میں اضافے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایشیائی مارکیٹں بدھ کے روز منافعوں کے ساتھ بند ہوئیں۔

یورپی اور امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا آغاز منگل کو اس کے بعد شروع ہوا جب امریکی مرکزی بینک کے اعلیٰ عہدے داروں نے کہا کہ وہ سود کی بنیادی شرح کو، جو اس وقت انتہائی کم ہے، 2013ء کے وسط تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کے فیڈرل ریزرو نے اپنی شرح سود اس وجہ سے انتہائی کم سطح پر رکھی ہوئی ہے تاکہ کاروباروں سے منسلک افراد کو آسان شرائط پر قرضہ لینے میں آسانی ہو اور وہ روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرسکیں۔

فیڈرل ریزرو کے عہدے داروں کا کہناہے کہ انہوں نے یہ اقدام ملکی معیشت کے تجزیے کے نتیجے میں اٹھایا ہے۔

عہدے داروں کا یہ بھی کہناہے کہ انہیں تشویش ہے کہ قومی معیشت میں افزائش کی شرح اندازوں سے کہیں سست ہےاور نئی ملازمتیں توقع سے کم پیدا ہورہی ہیں۔

ملکی معیشت وہائٹ ہاؤس کے ایجنڈے میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور صدر اوباما اس سلسلے میں وزیر خزانہ ٹم گائتھنر اور مرکزی بینک کے سربراہ بن برنین سے جلد ہی ملاقات کرنے والے ہیں۔

XS
SM
MD
LG