رسائی کے لنکس

صحت کے عالمی پروگراموں میں امریکہ کا حصہ سب سے زیادہ ہے: ہلری کلنٹن


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ صحت کے عالمی پروگراموں کے لیے اپنی مدد بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے دوسرے ممالک سے بھی ایسا ہی کرنے کے لیے کہا۔

پیر کے روز واشٹگن میں وزیر خارجہ کلنٹن نے کہا کہ امریکہ عالمی صحت کے موجودہ پروگراموں کو جاری رکھنے اور انہیں بہتر بنانےکے لیے 63 ارب ڈالر صرف کرنا چاہتا ہے۔ جب کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کے انفرادی پروگراموں کو ساتھ لے کرچلنا چاہتا ہے۔

انہوں نے جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے طالب علموں کو بتایا کہ تاریخی طور پرعالمی سطح پر صحت کو بہتر بنانے کے لیے کسی بھی ملک نے امریکہ سے بڑھ کر کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر صحت کی بہتر ی کے لیے 40 فی صد فنڈز امریکہ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اپنا سرمایہ ، وقت اور ان شعبوں میں مہارتیں فراہم کرنا چاہتا ہے ، تاہم انہوں نےدوسرے ممالک سے کہا ہے کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور اسی طرح کے اقدامات کریں۔

تاہم مز کلنٹن یہ بھی کہا کہ امریکہ کو ایک ایسے وقت میں جب کہ اس کے مالی وسائل محدود ہیں، اپنے سرمائے کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کی ضروررت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت خواتین اور لڑکیوں کی صحت اور جنسی بنیاد پر انہیں درپیش مسائل مثلا خواتین کے خلاف تشدد اور کم سنی میں شادیوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام صحت کے شعبے میں نئی ایجادات کے لیے سرمایہ فراہم کرتا ہے جیسا کہ جنوبی افریقہ میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خصوصی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG