رسائی کے لنکس

مصیبتوں کا توڑ کالے بکرے کی قربانی


مصیبتوں کا توڑ کالے بکرے کی قربانی
مصیبتوں کا توڑ کالے بکرے کی قربانی

صدر آصف علی زرداری اپنی رہائش گاہ پر تقریباََ ہر روز ایک کالا بکرا ذبح کرواتے ہیں

مصیبتوں کو دور رکھنے اور ”کالے جادو“سے بچنے کے لیے پاکستانی صدر آصف علی زرداری اپنی رہائش گاہ پر تقریباََ ہر روز ایک کالا بکرا ذبح کرواتے ہیں۔

یہ انکشاف انگریزی اخبار ”ڈان“ نے اپنی ایک خبر میں کیا ہے جس کے مطابق ستمبر 2008ء میں ملک کے صدر کا حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک آصف علی زرداری کے لیے سینکڑوں کالے بکروں کو قربان کیا جا چکا ہے۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے ”ڈان“ سے گفتگو کرتے ہوئے روزانہ کالا بکرا ذبح کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اخبار کو بتایا ہے کہ یہ عمل اسلامی روایات کے مطابق اور صدقے کے طور پر کیا جاتا ہے جس کا مقصد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا اور آفتوں کو دور رکھنا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ صدر زرداری ایک طویل عرصے سے یہ صدقہ دیتے آ رہے ہیں۔

روزنامہ” ڈان “کی خبر میں کہا گیا ہے کہ مذہب کے لیے اس ”نئے لگاؤ“ کو مخالفین دراصل بڑھتے ہوئے سیاسی مسائل کے سبب پاکستانی صدر کی بوکھلاہٹ سمجھ سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG