رسائی کے لنکس

گولڈن گلوب: 'لالالینڈ' کے نام سات ایوارڈز


The 74th Annual Golden Globe Awards - Press Room
The 74th Annual Golden Globe Awards - Press Room

کیسی افلیک کو ڈرامائی فلم کے شعبے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جو انھیں فلم "مانچسٹر بائے دی سی" میں کام کرنے پر ملا۔

معروف امریکی اداکارہ میریل سٹریپ کی فنی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنھیں 'سیسل بی ڈی ملیئر' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اتوار کو کیلیفورنیا میں بیورلے ہلز میں منعقدہ 74 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں انھیں یہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سال نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نیویارک ٹائمز کے ایک معذور نامہ نگار کا مذاق اڑائے جانے کی "حقیقی زندگی کی پرفامنس" سے ان کا "دل ٹوٹ گیا۔"

انھوں ذرائع ابلاغ کو ٹرمپ کے اختیارات پر نظر رکھنے کے لیے "اصولی صحافت" کی ضرورت پر زور دیا۔

گولڈن گلوب ایوارڈز فلم اور ٹی وی کے قابل ذکر کارکردگی کو سراہنے کے لیے دیا جاتا ہے اور سال کے اس پہلے ایوارڈ کے بعد سے فروری میں ہونے والے معتبر ترین آسکر ایوارڈز کے لیے بحث اور قیاس آرائیاں شروع ہو جاتی ہیں۔

"کمنگ آف ایج مون لائٹ" کو بہترین ڈرامائی فلم کے شعبے میں گولڈن گلوب کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ میوزیکل فلم "لا لا لینڈ" نے مختلف شعبوں میں سات گولڈن گلوب ایوارڈز حاصل کر کے ایک تاریخ رقم کی۔

اسے بہترین میوزیکل اور مزاحیہ فلم کے علاوہ بہترین ہدایتکار، بہترین اوریجنل اسکرین پلے، بہترین اوریجنل موسیقی اور بہترین اوریجنل گانے کے ایوارڈز بھی دیے گئے۔

اداکارہ ایما سٹون
اداکارہ ایما سٹون

اس فلم میں کام کرنے والے ریان گولزلنگ اور ایما سٹون کو بہترین میوزیکل اور مزاحیہ اداکار اور بہترین ادارہ کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

کیسی افلیک کو ڈرامائی فلم کے شعبے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جو انھیں فلم "مانچسٹر بائے دی سی" میں کام کرنے پر ملا۔

ایزابیل ہوپرٹ کو اسی شعبے میں فرانسیسی فلم "ایلے" بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹی وی ڈراموں میں بہترین مزاحیہ اور میوزیکل سیریز کا ایوارڈ "اٹلانٹا" جب کہ بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ "دی کراؤن" کے حصے میں آیا۔

"دی پیپل ورسز او جے سمپسن: امریکن کرائم اسٹوری" بہترین ٹی وی فلم یا مختصر سیریز قرار پائی۔

XS
SM
MD
LG