رسائی کے لنکس

گولڈن گلوب 2023: 'ٹاپ گن' اور'ایلوس' بہترین ڈرامہ فلم کی دوڑ میں، 'آر آر آر'کی دو نامزدگیاں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ایوارڈ سمجھے جانے والے 'گولڈن گلوب' نے 2023 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

80ویں گولڈن گلوبز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد دس جنوری 2023 کو ہوگا جس میں ہالی وڈ کی بہترین فلموں اور ٹی وی شوز کا اعلان کیا جائے گا۔

ڈرامہ کامیڈی فلم 'دی بینشیز آف انیشیرن' نے منگل کو بہترین کامیڈی فلم سمیت گولڈن گلوب کی سب سے زیادہ یعنی آٹھ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹام کروز کی فلم 'ٹاپ گن: میورک' بہترین ڈرامہ فلم کے لیے نامزد ہوئی ہے۔

بالی وڈ فلم 'آر آر آر' کو غیر ملکی زبان کی بہترین موشن پکچر سمیت بہترین اوریجنل سونگ کی کیٹیگری میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔

گولڈن گلوب 2023 کی نامزدگیوں پر نظر ڈالتے ہیں۔

بہترین موشن پکچر (ڈرامہ)

ایواتار: دی وے آف واٹر

ایلوس

دی فیبل مینز

ٹار

ٹاپ گن: میورک

بہترین اداکار موشن پکچر (ڈرامہ)

آسٹن بٹلر، ایلوس

برینڈن فریزر، دی وہیل

ہیو جیک مین، دی سن

بل نائے، لیونگ

جرمی پوپ، دی انسپیکشن

بہترین اداکارہ موشن پکچر (ڈرامہ)

کیٹ بلینچٹ، ٹار

اولیویا کولمن، ایمپائر آف لائٹ

وائیولا ڈیوس، دی وومن کنگ

آنا دے آرمس، بلونڈ

میشل ولیمز، دی فیبل مینز

بہترین معاون اداکار (موشن پکچر)

برینڈن گلیزن، دی بینشیز آف انیشیرن

بیری کوگن، دی بینشیز آف انیشیرن

بریڈ پٹ، بےبیلون

کے ہوئی کوان، ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس

ایڈی ریڈ مین، دی گڈ نرس

بہترین معاون اداکارہ (موشن پکچر)

اینجیلا بیسیٹ، بلیک پینتھر: وکانڈا فورایور

کیری کونڈن، دی بینشیز آف انیشیرن

جیمی لی کرٹس، ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس

ڈولی ڈی لیون، ٹرائی اینگل آف سیڈنس

کیری مولیگن، شی سیڈ

بہترین ڈرامہ سیریز

بیٹر کال سال

دی کراؤں

ہاؤس آف دی ڈریگن

اوزارک

سیورنس

بہترین اداکار ٹیلی ویژن سیریز (ڈرامہ)

جیف برجز، دی اولڈ مین

کیون کاسٹنر، ییلو اسٹون

ڈیئگو لونا، اینڈور

بوب اوڈنکرک، بیٹر کال سال

ایڈم اسکاٹ، سیورنس

بہترین اداکارہ ٹیلی ویژن سیریز (ڈرامہ)

ایما ڈار سی، ہاؤس آف دی ڈریگن

لورا لینی، اوزارک

امیلڈا اسٹانٹن، دی کراؤن

ہیلری سوینک، الاسکا ڈیلی

زینڈیا، یوفوریا

بہترین غیر ملکی فلم

آل کوائٹ آن دی ویسرن فرنٹ

ارجنٹائن، 1985

کلوز

ڈیسیژن ٹو لیو

آر آر آر

بہترین فلم (میوزیکل / کامیڈی)

بےبیلون

دی بینشیز آف انیشیرن

ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس

گلاس انین: آ نائیوز آؤٹ مسٹری

ٹرائی اینگل آف سیڈنس

XS
SM
MD
LG