رسائی کے لنکس

گولڈن گلوبز 2022؛ نیٹ فلکس 17 نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست


فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے دوسرے سب سے بڑے انعامات سمجھے جانے والے 'گولڈن گلوب ایوارڈز' 2022 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

79ویں گولڈن گلوبز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد نو جنوری 2022 کو ہو گا۔ جس میں ہالی وڈ کی بہترین فلموں اور ٹی وی شوز کا اعلان کیا جائے گا۔

البتہ گولڈن گلوبز 2022 کی تقریب کا فارمیٹ واضح نہیں ہے کیوں کہ رواں برس مئی میں گولڈن گلوب ایوارڈز کے نشریاتی پارٹنر اور امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک 'این بی سی' نے 2022 کی تقریب نشر کرنے سے انکار کیا تھا۔

این سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب ایوارڈ کے حق دار کا انتخاب کرنے والی ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے) کو ایک بھی سیاہ فام رکن نہ ہونے پر تنقید کا سامنا تھا۔

اس تنازع کے باوجود بھی گولڈن گلوبز 2022 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

بہترین موشن پکچر (ڈرامہ)

بیل فاسٹ

کوڈا

ڈیون

کنگ رچررڈ

دی پاور آف دی ڈوگ

بہترین ٹیلی ویژن سیریز (ڈرامہ)

لوپن

دی مارننگ شو

پوسٹ

اسکوئڈ گیم

سکسیشن

بہترین ٹیلی ویژن سیریز (میوزیکل اور کامیڈی)

دی گریٹ

ہیکس

اونلی مرڈرز ان بلڈنگ

ریزرویشن ڈوگز

ٹیڈ لاسو

بہترین اداکار موشن پکچر (ڈرامہ)

مہر شالا علی، فلم سوان سونگ

ہاویئر بارڈیم، فلم بینگ دی رکارڈوز

بینیڈکٹ کمبربیچ، فلم دی پاور آف دی ڈوگ

ول اسمتھ، فلم کنگ رچرڈ

ڈینزل واشنگٹن، فلم دی ٹریجیڈی آف میک بیتھ

بہترین اداکارہ موشن پکچر (ڈرامہ)

جیسیکا چیسٹین، فلم دی آئیز آف ٹیمی فے

اولیویا کولمن، فلم دی لاسٹ ڈاٹر

نکول کڈمن، فلم بینگ دی رکارڈوز

لیڈی گاگا، ہاؤس آف گوچی

کرسٹن اسٹورٹ، فلم اسپینسر

بہترین معاون اداکار موشن پکچر

بین ایفلک، فلم دی ٹینڈر بار

جیمی ڈورنین، فلم بیل فاسٹ

کیرون ہائنڈز، فلم بیل فاسٹ

ٹروئی کوٹسر، فلم کوڈا

کوڈی اسمتھ میک فی، فلم دی پاور آف دی ڈوگ

بہترین معاون اداکارہ موشن پکچر

کیٹرینہ بالف، فلم بیل فاسٹ

آریانہ ڈیبوس، فلم ویسٹ سائیڈ اسٹوری

کیرسٹن ڈنسٹ، فلم دی پاور آف دی ڈوگ

آنجنو ایلس، فلم کنگ رچرڈ

روتھ نیگا، فلم پاسنگ

بہترین اداکار ٹیلی وژن سیریز (ڈرامہ)

برائن کاکس، سکسیشن

لی جونگ جے، اسکوئڈ گیم

بلی پورٹر، پوز

جیرمے اسٹرونگ، سکسیشن

اومر سی، لوپن

بہترین اداکارہ ٹیلی وژن سیریز (ڈرامہ)

ایزو اڈوبا، ان ٹریٹمنٹ

جینیفر اینسٹن، دی مارننگ شو

کریسٹن برینسکی، دی گڈ فائٹ

الیزبتھ موس، دی ہینڈ میڈز ٹیل

ایم جے روڈریگز، پوز

XS
SM
MD
LG